QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ملک عدنان سے ملاقات

13 Dec 2021 22:06

ایس یو سی کے وفد نے ملاقات میں علامہ ساجد نقوی کیجانب سے ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایک وفد نے صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب شیعہ علماء کونسل علامہ محمد اصغر یزدانی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی کی قیادت میں سیالکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک عدنان کو بہادری و شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ وفد میں علامہ سید ناظم جعفری، علامہ الطاف حسین رضوی، ملک ضمیر حسین، ملک ندیم، سید مدثر شاہ بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 968357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968357/شیعہ-علماء-کونسل-کے-وفد-کی-ملک-عدنان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org