QR CodeQR Code

گوادر، وزیراعلیٰ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے گوادر پہنچ گئے

15 Dec 2021 18:41

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گوادر کے مسائل کے حل کیلئے گوادر آئے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی، جس میں مسائل اور حل پر گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے گوادر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزراء سید احسان شاہ اور اکبر آسکانی بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت، غیر قانونی ماہی گیری اور ٹرالنگ کی روک تھام کے اقدامات کے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کیلئے گوادر آئیں ہیں۔ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو گوادر تحریک کے مطالبات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 968661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968661/گوادر-وزیراعلی-بلوچستان-مسائل-کے-حل-کیلئے-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org