QR CodeQR Code

جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے، عامر خان

15 Dec 2021 20:30

کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء کا پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو عملی سیاست نہیں چلے گی، لاڑکانہ اور دادو سمیت سب کو حق دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی جتنی عمر ہے، اتنی تو ہم نے جیل کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو عملی سیاست نہیں چلے گی، لاڑکانہ اور دادو سمیت سب کو حق دیا جائے۔ ایم کیو ایم رہنماء نے مزید کہا کہ جھوٹی اور جعلی اکثریت سے سندھ کا نیا بلدیاتی قانون پاس کرایا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، صوبے کی اہم جماعتیں اس کالے قانون کو مسترد کرچکی ہیں۔ وہ کراچی میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 968670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968670/جھوٹی-اور-جعلی-اکثریت-سے-سندھ-کا-نیا-بلدیاتی-قانون-پاس-کرایا-گیا-ہے-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org