QR CodeQR Code

گوادر، وزیراعلیٰ کا دھرنا مظاہرین سے مذکرات کا آغاز

15 Dec 2021 23:39

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مولانا ہدایت الرحمان کے بیشتر مطالبات تسلیم کر لئے ہیں۔ مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے کل پھر ملاقات طے کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور گوادر کو حق دو تحریک کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان کے درمیان آج گودار میں مذاکرات کیلئے پہلی ملاقات ہوئی۔ جس میں گوادر دھرنے کے متعدد مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل بروز جمعرات وزیراعلیٰ بلوچستان خود گوادر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان سے مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو، صوبائی وزیر ظہور بلیدی، سید احسان شاہ، حاجی اکبر آسکانی اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے حصہ لیا۔ زرائع کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان کے بیشتر مطالبات منظور کیے گئے ہیں، جبکہ مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے کل ایک اور ملاقات طے پائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 968702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968702/گوادر-وزیراعلی-کا-دھرنا-مظاہرین-سے-مذکرات-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org