QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کے 71 کارکنوں کیخلاف سماعت 7 جنوری تک ملتوی

16 Dec 2021 15:46

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔ ملزمان پر پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے 71 کارکنان کیخلاف کیس پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 7 جنوری تک ملتوی کر دی اور گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔ ملزمان پر پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 968801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968801/لاہور-تحریک-لبیک-کے-71-کارکنوں-کیخلاف-سماعت-7-جنوری-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org