0
Thursday 16 Dec 2021 15:46

لاہور، تحریک لبیک کے 71 کارکنوں کیخلاف سماعت 7 جنوری تک ملتوی

لاہور، تحریک لبیک کے 71 کارکنوں کیخلاف سماعت 7 جنوری تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے 71 کارکنان کیخلاف کیس پر سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے چالان پیش کر رکھا ہے۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف ٹرائل کی کارروائی 7 جنوری تک ملتوی کر دی اور گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے سماعت کی۔ تمام ملزمان نے عدالت سے ضمانت کرا رکھی ہے۔ ملزمان پر پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ چھیننے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 968801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش