QR CodeQR Code

شام کے التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، سنٹکام

16 Dec 2021 21:51

خطے میں امریکی فوج کے کمانڈر سنٹر سنٹکام نے عراق و اردن کی سرحدوں کے قریب شامی علاقے التنف میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالے کامیاب ڈرون حملے کی خبر دی ہے


اسلام ٹائمز۔ خطے میں امریکی فوج کے کمانڈ سنٹر سنٹکام کے ترجمان بل اربن نے اعلان کیا ہے کہ شام کے التنف میں (غیر قانونی طور پر) قائم امریکی فوجی اڈے کو منگل کے روز ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی نیوز چینل این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بل اربن کا کہنا تھا کہ اس دن 1 نامعلوم ڈرون طیارہ التنف کے امریکی اڈے کی ہوائی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے مار گرایا گیا تاہم ایک دوسرا ڈرون طیارہ حملے کے بعد صحیح سالم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ سنٹکام کے ترجمان نے کہا کہ ان حملوں کے باعث امریکی فوجی اڈے میں ہونے والے نقصان کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 968847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/968847/شام-کے-التنف-میں-امریکی-فوجی-اڈے-پر-ڈرون-طیاروں-سے-حملہ-کیا-گیا-ہے-سنٹکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org