QR CodeQR Code

تاحال ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، وائٹ ہاوس

17 Dec 2021 22:47

سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے تقریر کرتے ہوئے امریکی مشیر قومی سلامتی نے جاری ویانا مذاکراتی عمل پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ واشنگٹن تاحال سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ دستبرداری کے فیصلے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سالیوان نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے تقریر میں سابق انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ دستبرداری کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ واشنگٹن تاحال اس غلط فیصلے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ جیک سالیوان نے جاری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ویانا مذاکرات بخوبی آگے نہیں بڑھ رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کا تاحال کوئی رستہ نہیں جبکہ امریکہ نے یورپی ممالک کے ذریعے ایران کو بتا دیا ہے کہ وہ اس کی جوہری پیشرفت سے بخوبی آگاہ ہے۔ امریکی مشیر قومی سلامتی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے ناطے قصور وار ہے اور دعوی کیا کہ امریکی صبر محدود ہے جبکہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی پیشرفت، جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کے امکان کو کم کرنے کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 969003

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969003/تاحال-ایرانی-جوہری-معاہدے-سے-یکطرفہ-دستبرداری-کی-بھاری-قیمت-چکا-رہے-ہیں-وائٹ-ہاوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org