QR CodeQR Code

غاصب صیہونی فوجیوں کا نہتی فلسطینی خاتون پر بہیمانہ تشدد

18 Dec 2021 22:59

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہر الخلیل کی ابراہیمی مسجد کے قریب ایک نہتی فلسطینی خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور دعوی کیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کیخلاف مزاحمتی کارروائی کا ارادہ رکھتی تھی


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہر الخلیل میں غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو زخمی کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا۔ دوسری جانب صیہونی اخبار اسرائیل الیوم نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون نے الخلیل کی ابراہیمی مسجد کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کر کے ان میں سے ایک کو معمولی زخمی کر دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 969179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969179/غاصب-صیہونی-فوجیوں-کا-نہتی-فلسطینی-خاتون-پر-بہیمانہ-تشدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org