0
Saturday 18 Dec 2021 22:59

غاصب صیہونی فوجیوں کا نہتی فلسطینی خاتون پر بہیمانہ تشدد

غاصب صیہونی فوجیوں کا نہتی فلسطینی خاتون پر بہیمانہ تشدد
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی شہر الخلیل میں غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک نہتی فلسطینی خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خاتون کو زخمی کرنے کے بعد اسے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا۔ دوسری جانب صیہونی اخبار اسرائیل الیوم نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی خاتون نے الخلیل کی ابراہیمی مسجد کے قریب موجود اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کر کے ان میں سے ایک کو معمولی زخمی کر دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 969179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش