QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل بھی افغانستان سے نکلے گا، لیاقت بلوچ

20 Dec 2021 21:22

منصورہ میں شمالی پنجاب کے رہنمائوں سے ملاقات میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس اتفاق رائے سے افغان عوام کی فتح اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیتے تو عالمی قوتوں پر دباو بڑھتا اور افغانستان کے اپنے منجمد فنڈز بحال ہو جاتے۔ افغانستان میں امن، استحکام اور انسانی المیوں سے بچاو صرف پاکستان نہیں عالمِ اسلام کی اہم ترین ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی  قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرا اجلاس کی جانب سے افغانستان کے اقتصادی بحران اور خوراک کی امداد کے لیے فنڈز کا قیام اچھا اقدام ہے، او آئی سی اجلاس اتفاق رائے سے افغان عوام کی فتح اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیتے تو عالمی قوتوں پر دباو بڑھتا اور افغانستان کے اپنے منجمد فنڈز بحال ہو جاتے۔ افغانستان میں امن، استحکام اور انسانی المیوں سے بچاو صرف پاکستان نہیں عالمِ اسلام کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل بھی اِسی راستہ سے نکلے گا۔ اتحاد امت اور عالم اسلام کا دردِ مشترک قدرمشترک کے جذبے سے اکٹھا ہونے میں ہی مسلم دنیا عالمی استعماری، اسلام دشمن اور دہشت گرد قوتوں کے شکنجے سے آزاد ہو سکتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے مر کزی تربیت گاہ میں شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور صوبائی وضلعی قائدین سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے، ترازو نشان کو عوامی آرا پر ثبت کرنے کے لئے بھرپور رابطہ عوام مہم چلائی جائے۔ مفادپرست، محض سیاست اور انتخاب لڑنے والے مافیا سے عوام کی جان چھڑانی ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور گلی محلوں، عوامی مسائل کا دہلیز پر حل کا عملی لائحہ عمل اور عملدرآمد جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 969435

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969435/مسئلہ-کشمیر-وفلسطین-کا-حل-بھی-افغانستان-سے-نکلے-گا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org