QR CodeQR Code

انصاراللہ یمن کیجانب سے ایرانی سفیر کی شہادت پر تعزیت

21 Dec 2021 15:03

یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک علیحدہ پیغام میں صنعاء میں تعینات ایرانی سفیر حسن ایرلو کی شہادت پر ایرانی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی گئی ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی جانب سے صنعاء میں تعینات ایرانی سفیر حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ہم یمن میں ایرانی سفیر کی شہادت پر ایرانی حکومت، عظیم ایرانی قوم اور ان کے خاندان کو اپنی خالصانہ تعزیت پیش کرتے اور خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ وہ جناب حسن ایرلو کو اپنی رحمت میں مشمول فرمائے۔ علاوہ ازیں یمنی ڈپٹی وزیر خارجہ حسین العزی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں اپنے عزیز دوست سے محروم ہو گیا ہوں جبکہ جناب حسن ایرلو کامیاب و منفرد سفارتکاری کا واضح مصداق تھے۔
 

سخنگوی انصارالله و معاون وزیر خارجه یمن شهادت سفیر ایران را تسلیت گفتند
 


خبر کا کوڈ: 969570

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969570/انصاراللہ-یمن-کیجانب-سے-ایرانی-سفیر-کی-شہادت-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org