0
Tuesday 21 Dec 2021 15:03

انصاراللہ یمن کیجانب سے ایرانی سفیر کی شہادت پر تعزیت

انصاراللہ یمن کیجانب سے ایرانی سفیر کی شہادت پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی جانب سے صنعاء میں تعینات ایرانی سفیر حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انصاراللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ہم یمن میں ایرانی سفیر کی شہادت پر ایرانی حکومت، عظیم ایرانی قوم اور ان کے خاندان کو اپنی خالصانہ تعزیت پیش کرتے اور خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ وہ جناب حسن ایرلو کو اپنی رحمت میں مشمول فرمائے۔ علاوہ ازیں یمنی ڈپٹی وزیر خارجہ حسین العزی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میں اپنے عزیز دوست سے محروم ہو گیا ہوں جبکہ جناب حسن ایرلو کامیاب و منفرد سفارتکاری کا واضح مصداق تھے۔
 
سخنگوی انصارالله و معاون وزیر خارجه یمن شهادت سفیر ایران را تسلیت گفتند
 
خبر کا کوڈ : 969570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش