QR CodeQR Code

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل ملزمان منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث

21 Dec 2021 17:49

پولیس کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ایک مکان سے منشیات بھی برآمد کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم کے منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوئٹہ پولیس کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات برآمد کرلی ہے۔ برآمد منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969596/کوئٹہ-ویڈیو-اسکینڈل-ملزمان-منشیات-کے-کاروبار-میں-بھی-ملوث

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org