0
Tuesday 21 Dec 2021 17:49

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل ملزمان منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث

کوئٹہ، ویڈیو اسکینڈل ملزمان منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث
اسلام ٹائمز۔ ویڈیو اسکینڈل کیس کے مرکزی ملزم کے منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کوئٹہ پولیس کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے منشیات برآمد کرلی ہے۔ برآمد منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش