QR CodeQR Code

گلگت کے علاقے جگلوٹ میں نامعلوم افراد نے سکول کو آگ لگا دی

22 Dec 2021 21:21

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ کسی نے ذاتی انا پر توڑ پھوڑ کر کے آگ لگائی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے علاقے جگلوٹ میں موجود پبلک سکول میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سب ڈویژن جگلوٹ میں سکول میں توڑ پھوڑ کی اور پرنسل آفس کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اہم کاغذات اور ریکارڈ جل گئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ کسی نے ذاتی انا پر توڑ پھوڑ کر کے آگ لگائی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 969779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969779/گلگت-کے-علاقے-جگلوٹ-میں-نامعلوم-افراد-نے-سکول-کو-آگ-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org