QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا علامہ رمضان توقیر کے جوانسال فرزند کے سانحہ ارتحال پر اظہار افسوس

22 Dec 2021 23:08

اپنے تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، لیکن اس موقع پر ہمیں سیدالشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے، جنہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبرؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغرؑ کے جنازے اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کے جوانسال فرزند یاسر رضا اچانک حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب خالق حقیقی سے جا ملے۔ جواںسال فرزند کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ محمد رمضان توقیر سے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھے باپ کیلئے جوان بیٹے کا جنازہ اٹھانا انتہائی تکلیف دہ اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔

لیکن اس موقع پر ہمیں سید الشہداء امام حسینؑ کی ذات اقدس ہی سہارا فراہم کرتی ہے، جنہوں نے اپنے اٹھارہ سالہ فرزند علی اکبرؑ اور چھ ماہ کے بیٹے علی اصغرؑ کے جنازے اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال مرحوم و مغفور کی مغفرت فرمائے، انہیں جوار آئمہ طاہرینؑ میں محشور فرمائے اور آقای رمضان توقیر سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عطا فرمائے۔ آمین


خبر کا کوڈ: 969807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969807/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-رمضان-توقیر-کے-جوانسال-فرزند-سانحہ-ارتحال-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org