QR CodeQR Code

کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، متعدد مراکز سیل اور جرمانے

22 Dec 2021 23:08

بی ایف اے ذرائع کے مطابق آج کوئٹہ میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں مضر صحت گھی اور ٹافیاں بنانے والے یونٹس، مختلف ہوٹلز اور گوشت کی دکانوں کیخلاف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص خوراک اور دیگر اشیائے خوردونوش کی تیاری اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بی ایف اے نے آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت گھی اور ٹکی ٹافیاں بنانے والے 7 یونٹس سیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہی کارروائیوں میں شہر کے 2 معروف ہوٹلز اور 4 میٹ شاپس کو بھی غیر معیاری صفائی کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ سوراب میں 5 مراکز پر بھی جرمانہ عائد کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 969808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969808/کوئٹہ-بلوچستان-فوڈ-اتھارٹی-کی-کارروائیاں-متعدد-مراکز-سیل-اور-جرمانے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org