QR CodeQR Code

تربت، ایف سی اہلکاروں پر مختلف حملوں میں دو اہلکار جانبحق، دو زخمی

23 Dec 2021 23:10

دو مختلف حملوں میں 2 ایف سی اہلکار زخمی، جبکہ دو ایف سی اہلکار جانبحق ہو گئے ہیں۔ ایک حملہ دستی بم کا ہے، جبکہ دوسرا حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کیجانب سے فائرنگ کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹس پر حملوں کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع نادرا آفس کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں ڈیوٹی پر موجود دو ایف سی اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب تربت کے علاقہ ناصر آباد میں ایک اور ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس سے 2 ایف سی اہلکاروں کے جان بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 969981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969981/تربت-ایف-سی-اہلکاروں-پر-مختلف-حملوں-میں-دو-اہلکار-جانبحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org