0
Thursday 23 Dec 2021 23:10

تربت، ایف سی اہلکاروں پر مختلف حملوں میں دو اہلکار جانبحق، دو زخمی

تربت، ایف سی اہلکاروں پر مختلف حملوں میں دو اہلکار جانبحق، دو زخمی
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹس پر حملوں کی اطلاع ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع نادرا آفس کے سامنے سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں ڈیوٹی پر موجود دو ایف سی اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب تربت کے علاقہ ناصر آباد میں ایک اور ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس سے 2 ایف سی اہلکاروں کے جان بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 969981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش