QR CodeQR Code

کراچی میں ’’اومی کرون‘‘ کا پھیلاؤ، مزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

24 Dec 2021 13:07

مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کیلئے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں، جبکہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970052/کراچی-میں-اومی-کرون-کا-پھیلاؤ-مزید-8-مشتبہ-کیسز-سامنے-ا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org