0
Friday 24 Dec 2021 13:07

کراچی میں ’’اومی کرون‘‘ کا پھیلاؤ، مزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

کراچی میں ’’اومی کرون‘‘ کا پھیلاؤ، مزید 8 مشتبہ کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے مزید 8 نئے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مسافر جدہ سے کراچی آنے والی پرواز ایس وی 700 سے کراچی پہنچے، مسافروں کا ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مسافروں کے نمونے جینوم سکیونسنگ کیلئے نجی اسپتال میں بھیج دییے گئے ہیں، جبکہ تمام 8 مسافروں کو کورنگی اسپتال 5 نمبر میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش