QR CodeQR Code

کیچ، ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، 3 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

24 Dec 2021 22:32

ایک کارروائی کے نتیجے میں ایف سی اہلکاروں نے 3 مشتبہ شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔ جنکی نشاندہی پر ایک مقام سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے نواحی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ شرپسند عناصر کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کیچ میں کامیاب کارروائی کے دوران تین 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کی نشاندہی پر بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970119/کیچ-ایف-سی-اہلکاروں-کی-کارروائی-3-افراد-گرفتار-اسلحہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org