0
Friday 24 Dec 2021 22:32

کیچ، ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، 3 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

کیچ، ایف سی اہلکاروں کی کارروائی، 3 افراد گرفتار، اسلحہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ کے نواحی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ شرپسند عناصر کو اسلحہ اور بارود سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے کیچ میں کامیاب کارروائی کے دوران تین 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جن کی نشاندہی پر بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش