QR CodeQR Code

سعودی سرحد کیساتھ کئی ایک علاقوں پر صنعاء کا کنٹرول بحال

24 Dec 2021 23:32

مقامی میڈیا نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی تیز پیشقدمی کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صنعاء فورسز نے اس صوبے میں واقع سعودی سرحد کیساتھ ساتھ کئی ایک علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ الجوف کے کئی ایک مقامات پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ الجوف میں خب و الشعف نامی شہر کے مرکزی علاقے الیتمہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی شہر نجران اور یمنی علاقے الخضراء کے درمیان سرحدی گذرگاہ بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔



علاوہ ازیں یمنی ای مجلے البوابہ الاخباریہ الیمنیہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صنعاء فورسز نے اہالیان الیتمہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی دستخط کیا ہے جس کی رو سے علاقائی بازار کے سابق یمنی حکومت کے کنٹرول میں رہنے تک وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق صنعاء فورسز نے اس معاہدے کے بعد علاقائی بازار اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ دوسری جانب مستعفی یمنی حکومت کے ساتھ منسلک ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ منصور ہادی فورسز نے شکست کے بعد مذکورہ علاقے سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے اور صنعاء فورسز نے اس وقت الیتمہ سمیت سعودی سرحد تک کے تمام علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970129/سعودی-سرحد-کیساتھ-کئی-ایک-علاقوں-پر-صنعاء-کا-کنٹرول-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org