0
Friday 24 Dec 2021 23:32

سعودی سرحد کیساتھ کئی ایک علاقوں پر صنعاء کا کنٹرول بحال

سعودی سرحد کیساتھ کئی ایک علاقوں پر صنعاء کا کنٹرول بحال
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ الجوف کے کئی ایک مقامات پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ نے ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ الجوف میں خب و الشعف نامی شہر کے مرکزی علاقے الیتمہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی شہر نجران اور یمنی علاقے الخضراء کے درمیان سرحدی گذرگاہ بھی اپنے قبضے میں لے لی ہے۔



علاوہ ازیں یمنی ای مجلے البوابہ الاخباریہ الیمنیہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صنعاء فورسز نے اہالیان الیتمہ کے ساتھ ایک معاہدہ بھی دستخط کیا ہے جس کی رو سے علاقائی بازار کے سابق یمنی حکومت کے کنٹرول میں رہنے تک وہ اس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایک دوسری رپورٹ کے مطابق صنعاء فورسز نے اس معاہدے کے بعد علاقائی بازار اور اس سے ملحقہ تمام علاقوں پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ دوسری جانب مستعفی یمنی حکومت کے ساتھ منسلک ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ منصور ہادی فورسز نے شکست کے بعد مذکورہ علاقے سے عقب نشینی اختیار کر لی ہے اور صنعاء فورسز نے اس وقت الیتمہ سمیت سعودی سرحد تک کے تمام علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش