QR CodeQR Code

یمنی فورسز نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

25 Dec 2021 23:30

یمنی مسلح افواج کیجانب سے جاری ہونیوالے تازہ بیان کیمطابق آج صوبہ الجوف کی ہوائی حدود میں یمنی مسلح افواج نے اسکین ایگل طرز کا ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی ہوائی دفاع نے صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیتےہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے لطف و کرم سے ملکی دفاعی فورسز نے ایک مناسب اسلحے کے ذریعے اسکین ایگل نامی ایک اور امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع کے مطابق یہ ڈرون طیارہ صوبہ الجوف کے شہر خب والشعب کے الیتمہ نامی علاقے کی حدود میں گرایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 970303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970303/یمنی-فورسز-نے-ایک-اور-امریکی-ڈرون-طیارہ-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org