QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کے کھانے میں کیڑے مکوڑے نکلنے کا انکشاف

26 Dec 2021 16:20

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں نئے بھرتی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو کھلائے جانیوالے کھانے سے کیڑے مکوڑے نکلے ہیں۔ پولیس حکام کیجانب سے تاحال کوئی ردعمل نظر نہیں آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اہلکاروں کے ٹریننگ سینٹر میں نوجوانوں کو کھلائے جانے والے کھانے میں کیڑے مکوڑوں کے نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے کھانے کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سالن پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس کے ٹرینی اہلکاروں کو کھلایا جاتا ہے۔ جس میں کیڑے مکوڑے نکل رہے ہیں۔ عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید رد عمل دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔ البتہ پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 970407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970407/کوئٹہ-پولیس-ٹریننگ-سینٹر-کے-کھانے-میں-کیڑے-مکوڑے-نکلنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org