0
Sunday 26 Dec 2021 16:20

کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کے کھانے میں کیڑے مکوڑے نکلنے کا انکشاف

کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کے کھانے میں کیڑے مکوڑے نکلنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ پولیس اہلکاروں کے ٹریننگ سینٹر میں نوجوانوں کو کھلائے جانے والے کھانے میں کیڑے مکوڑوں کے نکلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے کھانے کی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سالن پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس کے ٹرینی اہلکاروں کو کھلایا جاتا ہے۔ جس میں کیڑے مکوڑے نکل رہے ہیں۔ عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر شدید رد عمل دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں۔ البتہ پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 970407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش