QR CodeQR Code

محکمہ سکول ایجوکیشن میں 16 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری

27 Dec 2021 10:43

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی سمری منظور کرتے ہوئے سولہ ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ درجہ چہارم کے گیارہ ہزار ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ بے روزگار نوجوانوں کیلئے بڑی خوش خبری سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 16 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ گیارہ ہزار درجہ چہارم کے ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ سکول ایجوکیشن کی سمری منظور کرتے ہوئے سولہ ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ درجہ چہارم کے گیارہ ہزار ملازمین بھی بھرتی کئے جائیں گے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن ستر ہزار عربی ٹیچرز کی ٹریننگ کرا رہا ہے، جو سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم دیں گے، جبکہ عربی ٹیچراور قرآن ٹیوٹر کی نئی اسامیاں بھی پیدا کی جا رہی ہیں، جن پر دوسرے مرحلے میں بھرتی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 970486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970486/محکمہ-سکول-ایجوکیشن-میں-16-ہزار-نئے-اساتذہ-بھرتی-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org