QR CodeQR Code

پنجاب کابینہ نے سکولوں کالجوں میں قرآن لازمی پڑھانے کی منظوری دیدی

تعلیمی اداروں میں قرآن پڑھانے کیلئے 70 ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے

27 Dec 2021 14:05

جماعت اول سے جماعت پنجم تک قرآن پاک سکولوں میں لازمی پڑھایا جائے گا۔ جماعت ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھایا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے یہ منظوری عدالتی حکم پر دی ہے۔ اس فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے تعلیمی اداروں میں ستر ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کرنا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے سکولوں اور کالجز میں قرآن لازمی پڑھانے کی منظوری دیدی۔ قرآن پڑھانے کیلئے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ نے سکولوں اور کالجوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کی تھرو سرکولیشن منظوری دیدی ہے۔ جماعت اول سے جماعت پنجم تک قرآن پاک سکولوں میں لازمی پڑھایا جائے گا۔ جماعت ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھایا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے یہ منظوری عدالتی حکم پر دی ہے۔ اس فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے تعلیمی اداروں میں ستر ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کرنا ہونگے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئے عربی ٹیچرز بھرتی کرنے پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 970537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970537/پنجاب-کابینہ-نے-سکولوں-کالجوں-میں-قرا-ن-لازمی-پڑھانے-کی-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org