0
Monday 27 Dec 2021 14:05

پنجاب کابینہ نے سکولوں کالجوں میں قرآن لازمی پڑھانے کی منظوری دیدی

تعلیمی اداروں میں قرآن پڑھانے کیلئے 70 ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کئے جائیں گے
پنجاب کابینہ نے سکولوں کالجوں میں قرآن لازمی پڑھانے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے سکولوں اور کالجز میں قرآن لازمی پڑھانے کی منظوری دیدی۔ قرآن پڑھانے کیلئے 70 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ پنجاب کابینہ نے سکولوں اور کالجوں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے کی تھرو سرکولیشن منظوری دیدی ہے۔ جماعت اول سے جماعت پنجم تک قرآن پاک سکولوں میں لازمی پڑھایا جائے گا۔ جماعت ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمہ کیساتھ پڑھایا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے یہ منظوری عدالتی حکم پر دی ہے۔ اس فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے تعلیمی اداروں میں ستر ہزار عربی ٹیچرز بھرتی کرنا ہونگے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے نئے عربی ٹیچرز بھرتی کرنے پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 970537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش