QR CodeQR Code

نون لیگ کا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنیکا مطالبہ

27 Dec 2021 21:41

لیگی رہنماء سردار یوسف کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں دوسرا مرحلہ ہوگا، وہاں موسم شدید سرد ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا جائے، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جنوری میں ممکن نہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں دوسرا مرحلہ ہوگا، وہاں موسم شدید سرد ہے، الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی کیا جائے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں نون لیگ کو 3 نشستیں ملی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970615/نون-لیگ-کا-خیبر-پختونخوا-میں-بلدیاتی-انتخابات-دوسرا-مرحلہ-ملتوی-کرنیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org