QR CodeQR Code

پشین، لیویز کی کارروائی، مغوی بچی بازیاب، ملزم گرفتار

28 Dec 2021 22:31

لیویز حکام کے مطابق ایک کارروائی کے نتیجے میں کوئٹہ سے اغوا ہونیوالی کمسن بچی کو پشین سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی اغواکار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لیویز نے ضلع پشین میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کوئٹہ سے اغوا کی گئی بچی کی بازیا بی کے لئے ضلع پشین کی تحصیل برشور کے علاقے میں کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے مبینہ اغواکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اغواکار کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 970806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970806/پشین-لیویز-کی-کارروائی-مغوی-بچی-بازیاب-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org