0
Tuesday 28 Dec 2021 22:31

پشین، لیویز کی کارروائی، مغوی بچی بازیاب، ملزم گرفتار

پشین، لیویز کی کارروائی، مغوی بچی بازیاب، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لیویز نے ضلع پشین میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق گزشتہ دنوں کوئٹہ سے اغوا کی گئی بچی کی بازیا بی کے لئے ضلع پشین کی تحصیل برشور کے علاقے میں کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں کمسن مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے مبینہ اغواکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اغواکار کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 970806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش