QR CodeQR Code

نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے، ضرورت پر کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں، آفاق احمد

28 Dec 2021 23:10

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے ساتھ ناانصافی و زیادتی ہورہی ہے، لوکل گورنمنٹ کا قانون لاکر ناانصافی کی گئی ہے، باہر سے لوگوں کو لاکر یہاں نوکریاں دی گئیں، ہم نے تمام مظالم کے خلاف لوگوں سے درخواست کی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قوم کے ساتھ ناانصافی و زیادتی ہورہی ہے، لوکل گورنمنٹ کا قانون لاکر ناانصافی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر سے لوگوں کو لاکر یہاں نوکریاں دی گئیں، ہم نے تمام مظالم کے خلاف لوگوں سے درخواست کی تھی۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سوچ کے بعد ہمیں نئی سوچ ملی، ہمیں اپنے نئے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیئے۔ ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑی تو کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970821/نئے-صوبے-کی-جدوجہد-کرنی-چاہیئے-ضرورت-پر-کسی-کے-پاس-بھی-جانے-کو-تیار-ہیں-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org