QR CodeQR Code

مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

29 Dec 2021 00:03

ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت، تاریخ اور سٹرٹیجک تعاون کی بنیاد پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کو ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت، تاریخ اور اسٹرٹیجک تعاون کی بنیاد پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی قیادت دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 970845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970845/مخدوم-شاہ-محمود-قریشی-سے-سعودی-عرب-کے-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org