0
Wednesday 29 Dec 2021 00:03

مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
مخدوم شاہ محمود قریشی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کو ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت، تاریخ اور اسٹرٹیجک تعاون کی بنیاد پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کی قیادت دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش