QR CodeQR Code

آئی ایس او کے زیراہتمام 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہفتہ شہداء اسلام و مدافعین حرم منایا جائیگا

29 Dec 2021 01:49

ملتان کے علاقے شیعہ میانی میں شہداء کی تصویر پر مشتمل تصویری نمائش لگائی گئی جبکہ گلگشت کالونی میں حیدریہ مسجد کے سامنے شہدائے اسلام اور بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام 24 دسمبر سے یکم جنوری تک ہفتہ شہدائے اسلام و مدافعین حرم منایا جائے گا، اس حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں شہدائے اسلام و شہدائے مدافعین حرم کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کے علاقے شیعہ میانی میں شہداء کی تصویر پر مشتمل تصویری نمائش لگائی گئی جبکہ گلگشت کالونی میں حیدریہ مسجد کے سامنے شہدائے اسلام اور بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر پر مبنی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، واضح رہے کہ یہ تصویری نمائش پورا ہفتہ شہر کے مختلف یونٹس اور شیعہ آبادیوں میں لگائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 970864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/970864/آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-24-دسمبر-سے-یکم-جنوری-تک-ہفتہ-شہداء-اسلام-مدافعین-حرم-منایا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org