QR CodeQR Code

تباہی سرکار کا منشور اور دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، شیری رحمان

31 Dec 2021 12:55

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ‏ادویات، فصلوں کے بیج، مشینری، سٹیشنری، کتابیں، بچوں کا دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء مہنگا کرنے سے بنی گالا پر اثر نہیں پڑیگا، تاہم عوام پر ضرور اثر پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور مرکزی رہنماء شیری رحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منی بجٹ کی شکل میں عوام پر ایک اور بم گرایا گیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان نے حکومت کے متضاد بیانات کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دو ماہ پہلے وزیراعظم نے 150 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا تھا، اب حکومت کہتی ہے کہ منی بجٹ سے غریب پر صرف 200 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ منی بجٹ سے 150 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں براہ راست اضافہ ہوگا، عوام ان نااہل حکمرانوں کے چہروں کو یاد رکھے، جو ان پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں۔ مہنگائی کرنے سے بنی گالا پر اثر نہیں پڑے گا، البتہ عوام پر ضرور اثر پڑے گا، عوام ان نااہل حکمرانوں کے چہروں کو یاد رکھے، جو ان پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں، منی بجٹ اور نااہل سرکار ہمیں نامنظور ہے۔


خبر کا کوڈ: 971301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971301/تباہی-سرکار-کا-منشور-اور-دعوے-جھوٹ-پر-مبنی-ہیں-شیری-رحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org