QR CodeQR Code

دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

31 Dec 2021 19:11

ایک بیان میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد میں سمجھ سکتا ہوں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بلاول ہاؤس میڈیا سیل جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد کسی بھی شکل میں ہوں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قومی فریضہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردی میں اپنے پیاروں کو کھونے کا درد میں سمجھ سکتا ہوں، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے کے زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 971348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971348/دہشتگردوں-سے-آہنی-ہاتھوں-نمٹنا-قومی-فریضہ-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org