QR CodeQR Code

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، اسد عمر

2 Jan 2022 12:36

ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔ سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔


خبر کا کوڈ: 971600

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971600/کورونا-کی-نئی-لہر-کے-آغاز-واضح-ثبوت-سامنے-آنے-لگے-ہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org