0
Sunday 2 Jan 2022 12:36

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، اسد عمر

کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے کیسز پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔ سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر کراچی میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔
خبر کا کوڈ : 971600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش