QR CodeQR Code

لوگوں کی صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری

2 Jan 2022 12:39

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 971601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971601/لوگوں-کی-صحت-کے-اخراجات-حکومت-اٹھا-رہی-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org