0
Sunday 2 Jan 2022 12:39

لوگوں کی صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری

لوگوں کی صحت کے اخراجات حکومت اٹھا رہی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے صحت کارڈ پروگرام کے بعد لوگوں کی صحت کے اخراجات مکمل طور پر حکومت اٹھا رہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صحت کے اخراجات اب لوگوں کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسر ہوگئی ہے۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئندہ 45 دنوں میں پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے 10 لاکھ تک سالانہ علاج کا اہل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 971601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش