QR CodeQR Code

حکمرانوں میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک بار بھی عدالت جا کر سلمان تاثیر کیس کی پیروی کر سکیں، رانا ثناء اللہ

7 Sep 2011 23:40

اسلام ٹائمز: سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں پیپلزلائرز فورم موجود ہے لیکن کسی نے سلمان تاثیر قتل کیس میں دلچسپی نہیں لی، گورنر پنجاب اور بابر اعوان وکیل ہونے کے باوجود اس کیس میں سلمان تاثیر کے اہل خانہ کی کوئی معاونت نہیں کر رہے۔


سرگودھا:اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر سماعت ہے لیکن ان ٹڈی دل لیڈروں میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک بار بھی عدالت جا کر اس کیس کی پیروی کر سکیں، سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں پیپلزلائرز فورم موجود ہے، لیکن کسی نے سلمان تاثیر قتل کیس میں دلچسپی نہیں لی، پنجاب کے گورنر، ان کے بیٹے اور بابر اعوان وکیل ہونے کے باوجود اس کیس میں سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کی کوئی معاونت نہیں کر رہے، شہباز تاثر کے اغوا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے، جس پر جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد ہی بازیاب کروالیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 97195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/97195/حکمرانوں-میں-حوصلہ-نہیں-کہ-وہ-ایک-بار-بھی-عدالت-جا-کر-سلمان-تاثیر-کیس-کی-پیروی-سکیں-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org