0
Wednesday 7 Sep 2011 23:40

حکمرانوں میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک بار بھی عدالت جا کر سلمان تاثیر کیس کی پیروی کر سکیں، رانا ثناء اللہ

حکمرانوں میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک بار بھی عدالت جا کر سلمان تاثیر کیس کی پیروی کر سکیں، رانا ثناء اللہ
سرگودھا:اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں گزشتہ آٹھ ماہ سے زیر سماعت ہے لیکن ان ٹڈی دل لیڈروں میں حوصلہ نہیں کہ وہ ایک بار بھی عدالت جا کر اس کیس کی پیروی کر سکیں، سرگودھا میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں پیپلزلائرز فورم موجود ہے، لیکن کسی نے سلمان تاثیر قتل کیس میں دلچسپی نہیں لی، پنجاب کے گورنر، ان کے بیٹے اور بابر اعوان وکیل ہونے کے باوجود اس کیس میں سلمان تاثیر مرحوم کے اہل خانہ کی کوئی معاونت نہیں کر رہے، شہباز تاثر کے اغوا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے، جس پر جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ انہیں جلد ہی بازیاب کروالیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 97195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش