QR CodeQR Code

چین کی بڑھتی دراندازی پر مودی کی خاموشی حیران کن ہے، راہل گاندھی

4 Jan 2022 18:06

کانگریس لیڈر نے منگل کو کہا کہ چین ہندوستانی سرحد کے قریب مسلسل سرگرمیاں بڑھا رہا ہے اسنے پینگونگ لیک پر گزشتہ دو مہینے کے دوران پل کی تعمیر کی اور یہ تعمیراتی کام لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے بالکل قریب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین کانگریس کمیٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چین ہندوستانی سرحد میں مسلسل دراندازی کر رہا ہے اور وہ سرحد پر سرگرمیاں بڑھا رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں اور ان کی یہ خاموشی حیران کن ہے۔ کانگریس لیڈر نے منگل کو کہا کہ چین ہندوستانی سرحد کے قریب مسلسل سرگرمیاں بڑھا رہا ہے اس نے پینگونگ لیک پر گزشتہ دو مہینے کے دوران پل کی تعمیر کی اور یہ تعمیراتی کام لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے بالکل قریب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جس طرح ہمارے لئے وارننگ بن رہا ہے، اس کا جواب دیا جانا چاہیئے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ملکی سلامتی سے جڑے اس معاملے پر وزیراعظم حیران کن طور پر خاموش ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم کی خاموشی غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سر زمین، ہمارے لوگ، ہماری سرحدیں زیادہ تحفظ کی مستحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 971969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/971969/چین-کی-بڑھتی-دراندازی-پر-مودی-خاموشی-حیران-کن-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org