QR CodeQR Code

اومیکرون کا پھیلاؤ، خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع

4 Jan 2022 23:52

محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022ء تک نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے پر صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی میں ایک بار پھر مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق توسیع اومیکرون ویرینٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022ء تک نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 3 ماہ کی نافذ ایمرجنسی 31 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 972050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972050/اومیکرون-کا-پھیلاؤ-خیبر-پختونخوا-میں-ہیلتھ-ایمرجنسی-3-ماہ-کی-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org