0
Tuesday 4 Jan 2022 23:52

اومیکرون کا پھیلاؤ، خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع

اومیکرون کا پھیلاؤ، خیبر پختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی توسیع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اومیکرون پھیلاؤ کے خدشے پر صوبے بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی میں ایک بار پھر مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق توسیع اومیکرون ویرینٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی یکم جنوری سے 31 مارچ 2022ء تک نافذ کی گئی ہے۔ یہ ایمرجنسی پورے صوبے میں نافذ العمل رہے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 3 ماہ کی نافذ ایمرجنسی 31 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 972050
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش